اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کٹرا - دہلی ایکسپریس روڈ راہداری 2023 تک مکمل ہوجائے گی' - کٹرا -دلی ایکسپریس روڈ کوریڈور

جتندر سنگھ نے کہا کہ 'کٹرا - دلی ایکسپریس روڈ کوریڈور کی وجہ سے کٹرا سے دہلی تک کا سفر کم ہوکر ساڑھے چھ گھنٹے اور جموں سے دہلی تک کا سفر تقریباً چھ گھنٹے ہوجائے گا۔'

' کٹرا-دہلی ایکسپریس روڈ راہداری 2023 تک مکمل ہوجائے گی'
' کٹرا-دہلی ایکسپریس روڈ راہداری 2023 تک مکمل ہوجائے گی'

By

Published : Aug 13, 2020, 8:53 AM IST

مرکزی وزیر جتندر سنگھ نے کہا کہ 'نوعیت کے پہلے کٹرا (جموں و کشمیر) دلی ایکسپریس روڈ کوریڈور پر کام شروع ہوگیا ہے جو 2023 تک مکمل ہوجائے گا۔'

جتندر سنگھ نے کہا کہ 'کٹرا - دلی ایکسپریس روڈ کوریڈور کی وجہ سے کٹرا سے دہلی تک کا سفر کم ہو کر ساڑھے چھ گھنٹے اور جموں سے دہلی تک تقریباً چھ گھنٹے ہوجائے گا۔'

تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے بتایا کہ 'ایک بار جب یہ ایکسپریس روڈ کوریڈور مکمل ہوجائے گا تو لوگ ٹرین کے ذریعے یا ہوائی سفر کے بجائے روڈ کے ذریعہ دہلی جانے کو ترجیح دیں گے۔'

یہ بھی پڑھیں

'جموں اور سرینگر میں میٹرو سروس 2024 تک متوقع'

انہوں نے کہا کہ 'اس راہداری کی خاص بات یہ ہے کہ یہ کٹرا اور امرتسر کے مقدس شہروں کو جوڑیں گی اور ساتھ ہی دونوں مقامات کے درمیان کچھ دیگر اہم مذہبی مقامات کو ملائے گی۔'

جتندر سنگھ نے مزید بتایا کہ 'فیڈبیک کنسلٹنٹس لمیٹڈ کے ذریعہ سروے مکمل ہونے کے بعد زمین کے حصول کا عمل تقریباً مکمل ہوچکا ہے اور زمین پر کام شروع ہوگیا ہے۔'

وزیر نے کہا کہ' یہ ایکسپریس وے راہداری جن اہم شہروں سے گزرے گی ان میں جموں و کٹھوعہ ، پنجاب میں جلندھر، امرتسر، کپورتھالہ اور لدھیانہ شامل ہیں۔

دریں اثنا ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ 'پٹھان کوٹ اور جموں کے مابین قومی شاہراہ کو وسیع کرنے کا بھی کام کیا جارہا ہے تاکہ اسے چار لین سے چھ لین تک اپ گریڈ کیا جائے جو جموں، کٹھوعہ اور پٹھان کوٹ کے درمیان آنے والے مسافروں کے لیے بھی ایک بہت بڑا اعزاز ثابت ہوگا۔

سنگھ نے کہا کہ ' تین برس کے وقفے کے اندر یہ راہدار مکمل ہوجاءے گی اور یہ روڈ کوریڈور پورے خطے میں صنعت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں فائدہ مند ثابت ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے کٹھوعہ اور جموں جیسے شہروں میں معاشی مرکزوں کی ترقی کی راہ بھی ہموار ہوگی۔

وزیر نے گذشتہ چھ برسوں کے دوران خطے میں تاریخی نئی سڑکیں اور پلوں کی تعمیر کے مرکزی مالی اعانت پر وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details