جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے بسولی علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک بزرگ خاتون کی کورونا سے موت ہوئی ہے اور اس طرح سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 97 ہو گئی ہے۔
ایس ایس پی کٹھوعہ ڈاکٹر شلیندر مشرا نے اس معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جموں کے میڈیکل کالج میں 85 سالہ ایک بزرگ خاتون کی موت آج واقع ہوئی ہے ۔ مذکورہ خاتون چند روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت پایا گیا تھا اور وہ جموں کے میڈیکل کالج میں زیر علاج تھی۔