اردو

urdu

ETV Bharat / state

کٹھوعہ کے حلقہ انتخاب ہیرا نگر میں پینتھرز پارٹی کی ریلی - urdu news

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات جاری ہیں جو آٹھ مرحلے میں انجام دیے جائیں گے، اب تک پانچ مرحلوں کے لیے ووٹنگ کا عمل ہوچکا ہے۔

image
image

By

Published : Dec 11, 2020, 5:27 PM IST

جموں و کشمیر میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) انتخابات کے تحت چھٹے مرحلے کی ووٹنگ سے قبل تمام پارٹیوں کے امیدوار عوام کے درمیان انتخابی تشہیر کررہے ہیں۔

اس ضمن میں جمعہ کے روز ضلع کٹھوعہ کے حلقۂ انتخاب ہیرا نگر میں پینتھرز پارٹی کے امیدواروں نے اپنی انتخابی ریلی کی۔

ہیرا نگر میں پینتھرز پارٹی کی ریلی

پینتھرز پارٹی کے نوجوان امیدوار امن دیپ عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ انتخابات میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو وہ علاقے کے تمام مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں چھٹے مرحلے کے تحت 13 دسمبر کو ووٹنگ ہونی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details