کوروناوائرس کے خطرات اور خدشات کے پیش نظر جہاں وادی کشمیر پہلے ہی تمام سیاسی، سماجی اورمذہبی تقریبات کے علاوہ اجتماتات پر مکمل طور پابندی عائد کی گئی ہے وہیں دوسری جانب جموں و کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر السلام بار بارعوام سے اپیل کررہے ہیں کہ انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے دئیے گئے ہدایات پر مکمل طور پر بند رہے تاکہ اس وبائی بیماری سے لوگوں کی جانیں تلف ہونے سے بچائی جاسکیں۔
وہیں انہوں نے وادی کشمیر میں کورونا وائرس سے تیزی سے پھیلنے پر اپنی تشویش ظاہر کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ گھروں سے غیر ضروری باہر نہ آئے اور غیر ضروری بھیڑ بھاڑ کرنے سے بھی پرہیز کریں۔