چھوٹے سے گاؤں سے تعلق رکھنے والے محمد اسلم کو جوں ہی اس بات کا پتہ چلا کہ وزیر اعظم نے انکا نام من کی بات پروگرام میں لیا ہے تو انہیں بے حد مسرت ہوئی۔
من کی بات پروگرام میں وزیراعظم نریندر مودی نے بیک ٹو ولیج ‘پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام اور لوگوں کی شراکت داری سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ کشمیری بھائی بہن اچھی حکمرانی چاہتے ہیں جس سے اس بات کی یقین دہانی ہوتی ہے کہ ترقی کی راہ میں تشدد کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔
’من کی بات پروگرام میں نام آنے سے خوشی ہوئی وزیر اعظم نے کامیابی کے ساتھ اپنی نوعیت کا پہلا رابطہ پروگرام منعقد کرانے کیلئے افسروں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ جب انہیں ’بیک ٹو ولیج‘ پروگرام کے بارے میں مفصل جانکاری ملی تو انہیں محسوس ہوا کہ پوری قوم کو اس پروگرام کے بارے میں جانکاری دی جانی چاہیے۔
محمد اسلم ڈار کی طرف سے لکھے گئے ایک مکتوب کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ جنوبی کشمیر کے رہنے والے نے انہیں درخواست کی ہے کہ 'بیک ٹو ولیج' پروگرام ہر تین ماہ کے بعد دوبارہ منعقد کئے جانے چاہیے اور اس کی آن لائین مانیٹرنگ ہونی چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کی عوام قومی دھارے میں شامل ہونے کے متمنی ہیں اور اُن کے جوش و جذبے کی عکاسی اس پروگرام کے لائحہ عمل سے ظاہر ہوتی ہے ۔
وزیر اعظم نے دور دیہات گاؤں ، سرحدی علاقوں یہاں تک کہ شوپیاں ، پلوامہ ، کولگام اور اننت ناگ کے حساس دیہات میں لوگوں تک پہنچنے کیلئے ریاستی انتظامیہ کی طرف سے نامزد کیے گئے پنچایتوں کے انچارج افسروں کی بھی ستائش کی ۔