انہوں نے مزید کہا 'نماز جمعہ کشمیر کی ان مساجد میں ادا کی گئیں جو دیہی علاقوں میں ہیں۔ البتہ جو کشمیر کی اہم مقامات ہیں وہاں بندشیوں کی وجہ سے نماز جمعہ ادا نہیں کی گئی'۔
'کشمیری عوام ابھی بھی بے خبر ہیں ' - ghulam ahmed mir
جموں و کشمیر کانگریس یونٹ کے صدر غلام احمد میر کو صحافیوں نے کشمیر میں جمعہ کی نماز ادا کرنے سے متعلق پوچھا تو ان کا ایک سادہ سا جواب تھا۔ 'وہاں کیا ہورہا ہے ہمیں کیا کسی کو کچھ نہیں معلوم'۔
'کشمیری عوام ابھی بھی بے خبر ہیں '
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام ابھی بھی اس بات سے بے خبر ہیں کہ آخر کشمیر میں کیا ہوا ہے؟ کیونکہ جس طرح کی موجودہ صورتحال کشمیر میں بنی ہوئی ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ عوام کا کہیں رابطہ نہیں ہوپا رہا ہے۔
انہوں نے کہا جب سے آرٹیکل 370 کو ہٹایا گیا ہے کہ تب سے ہمیں بھی وہاں کی کوئی اطلاع نہیں مل رہی ہے کہ وہاں کیا ہو رہا ہے؟ سرحد پر بھی کیا کچھ چل رہا ہے ہم پوری طریقے سے بے خبر ہیں۔