ایک اور کارنامے میں جموں و کشمیر کی معروف ویمن واٹر اسپورٹ کوچ بلقیسہ میر کو ٹوکیو اولمپکس 2020 کے ایشین کوالیفائر کے لئے ایشین کینو کنفیڈریشن نے تکنیکی ٹیم کا ممبر منتخب کیا ہے۔
بلقیسہ میر کے نام ایک اور اعزاز
جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والی خواتین ویمن واٹر اسپورٹس کوچ بلقیسہ میر کو جاپان میں کھیلے جانے والا 2020 اولمپکس کے لئے جج منتخب کیا گیا ہے۔
بلقیسہ میر کے نام ایک اور اعزاز
انڈین کیکنگ اینڈ کینوئنگ ایسوسی ایشن کے جے اینڈ کے اسٹیٹ اسپورٹس کونسل کو لکھے گئے خط کے مطابق بلقیس میر ہندوستانی کینوئنگ سرکٹ کی پہلی خاتون ہیں جنھیں اس طرح کے وقار کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بلقیسہ میر نے کہا کہ وہ اس فیصلے سے کافی خوش ہے اور امید ظاہر کی کہ خواتین کو کھیل کود میں شرکت کرنے کا مزید موقع دیا جائے گا۔
Last Updated : Feb 28, 2020, 1:46 PM IST