جموں و کشمیر کی علحدگی پسند رہنما عاسیہ اندرابی 2018 سے تہاڑ جیل میں قید ہے جبکہ انہیں اور ان کی دو خاتون ساتھیوں کے ہمراہ این آئے اے نے عسکریت پسندوں کو فنڈنگ کرنے کے الزام میں یو اے پی اے ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا۔
آسیہ اندرابی تہاڑجیل کے سخت وارڈ میں منتقل - دختران ملت
اطلاعات کے مطابق خاتون علیحدگی پسند رہنما اور 'دختران ملت' کی چیئرپرسن آسیہ اندرابی اور ان کی دو ساتھی خواتین کو تہار جیل کے 'سزا وارڈ' میں منتقل کیا گیا ہے۔
عاسیہ اندرابی تہار جیل کے ’سزر وارڈ‘ منتقل
عاسیہ اندرابی دونوں خاتون ساتھی ناہیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی بھی تہار جیل میں قید ہے۔ عاسیہ کے فرزند احمد بن قاسم نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ ’میری ماں اور انکی دو خاتون ساتھیوں کو تہاڑ جیل کے سزار وارڈ منتقل کیا گیا ہے-
انہوں نے مزید لکھا کہ ’ اس وارڈ کی حالت انتہائی دردناک ہے اور قیدیوں کو سخت مشکلات سے گذرنا پڑتا ہے۔ میری ماں کی عمر 60 برس ہے جبکہ ناہیدہ نسرین 54 برس اور فہمیدہ صوفی 32 برس کی ہیں۔ یہ تینوں خواتین مختلف امراض میں مبتلا ہیں-