درخواست میں کہا گیا کہ دفعہ 370 عارضی قانون تھا جو جموں و کشمیر کی مخصوص صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے نافذ کیا گیا تھا اور اسے اب بھارتی حکومت نے کالعدم قرار دیا ہے۔
جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے دفعہ 370 کی منسوخی کے مرکزی حکومت کے فیصلے کی حمایت میں دو کشمیری پنڈتوں اور برادری کی مختلف انجمنوں کے ایک اعلیٰ ادارے نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
تیج کمار موزا ، کرشما تیج کمار موزا اور آل انڈیا کشمیری سماج کی جانب سے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی گئی ہے ۔عرضی میں کہا گیا کہ دفعہ 370 عارضی قانون تھا جو جموں و کشمیر کی مخصوص صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے نافذ کیا گیا تھا اور اسے اب بھارت کی مرکزی حکومت نے کالعدم قرار دیا ہے۔