گاندربل:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے گاندربل ضلع کے وندھاما میں حال ہی میں نقل مکانی کرنے والے کشمیری پنڈت ملازمین کے خاندانوں کو بنیادی سہولیات کی کمی کا سامنا ہے۔ کشمیری پنڈتوں نے کہاکہ بنیادی سہولیات کے فقدان کے سبب انہیں بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کشمیری پنڈتوں نے کہا کہ وہ پینے کے پانی کی کمی، احاطے کے اندر مناسب سڑکوں کی عدم دستیابی سمیت کئی اہم مسائل سے دوچار ہیں۔ بنیادی سہولیات کے فقدان کے سبب انہیں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں تلمولہ سے یہاں منتقل کیا گیا تھا جب ہمارے بچوں نے پی ایم پیکیج کے تحت ملازمتیں حاصل کیں۔ بنیادی سہولیات کے حوالے سے ہمیں تقریباً کچھ بھی فراہم نہیں کیا گیا، یہاں تک کہ پینے کا صاف پانی بھی نہیں۔ سنتوش بھان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان کی پرشانیوں میں روزبروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔