اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیری مائیگرنٹ پنڈت بنیادی سہولیات سے محروم - etv bharat

شنکر کالونی کنجوانی میں رہائش پذیرکشمیری مائیگرنٹ پنڈت سرکار سے نالاں، بنیادی سہولیات کا فقدان

کشمیری میگرنت پنڈت بنیادی سہولیات سے پرے
کشمیری میگرنت پنڈت بنیادی سہولیات سے پرے

By

Published : Dec 28, 2020, 3:05 PM IST

شہر خاص جموں سے چند کلومیٹر کی دوری پر واقعہ سنکر کالونی کجوانی میں 1990 کی دہائی سے کشمیری مائیگرنٹ پنڈت رہائش پذیر ہیں اگرچہ سرکار نے کشمیری مائیگرنٹ پنڈت کی بازاباد کاری کے لیے متعدد اسکیموں کو عمل میں لانے کا دعوی کیا تاہم شنکر کالونی کنجوانی میں رہائش پذیر کشمیری مائیگرنٹ پنڈت پانی، بجلی کی بنیادی سہولیات سے ابھی بھی محروم ہیں۔

کشمیری مائیگرنٹ پنڈت بنیادی سہولیات سے پرے

شنکر کالونی کنجوانی میں رہائش پذیر کشمیری مائیگرنت پنڈتوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ کالونی میں بجلی سڑک پانی کا مسئلہ ہے جو کہ ان کے مطابق انتظامیہ کے سامنے متعدد بار رکھے گئے تاہم انتظامیہ نے کشمیری مائیگرنت پنڈتوں کے بنیادی مسائل حل نہیں کئے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 1990 سے وہ اس علاقے میں رہائش پذیر ہیں جبکہ 1996 میں بجلی کا ٹرانسفارمر نصب کیا گیا اور آج تک وہی ایک ٹرانسفارمر یہاں پر موجود ہیں جو کہ زیادہ لوڈ ہونے سے اکثر بیشتر تکنیکی خرابی کا شکار رہتا ہیں۔

بتادیں کہ نویں کی دہائی میں وادی کشمیر سے ہجرت کر کے کشمیری مائیگرنٹ پنڈت جموں وارد ہوئے جہاں پر سرکار نے کشمیری پنڈتوں کو مائیگرینٹ کیمپوں میں بسایا اور آج بھی کشمیری پنڈت ان ہی کیمپوں میں اپنی زندگی کا گزر بسر کر رہے جبکہ چند کشمیری مائیگرنت پنڈت جموں میں اپنے گھر بنانے میں اور زمین خریدنے میں کامیاب ہوئے تاہم آج بھی جموں کے پرخو، شنکر کالونی ، جگتی ،تلاب تلوں مائیگرینٹ کیمپ کا حال بد سے بدتر ہے جہاں پر کیمپ میں رہ رہئے لوگوں کو بنیادی سہولیات کا فقدان ہے نہ پینے کے لیے صاف پانی اور نہ بجلی کا خاطر خواہ انتظام جس کی وجہ سے کیمپ میں رہ رہے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اگرچہ مرکزی سرکار کشمیری مائیگرنت پنڈتوں کو بازیاب کرانے کے لیے فلائی اسکیموں کو منظر عام پر لانے کے لیے زور دیتی ہے تاہم زمینی سطح پر ایسا دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details