اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیری زبان مائیکرو سافٹ ترجمہ سروس میں شامل - کشمیری زبان کو ترجمہ سروس

Kashmiri Language in Microsoft Translation: مائیکرو سافٹ انڈیا نے کشمیری زبان کو ترجمہ سروس میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جموں وکشمیر کی ادبی تنظیم ادبی مرکز کمراز نے مائیکرو سافٹ انڈیا کی اس پہل کا استقبال کرتے ہوئے اسے ایک تاریخی فیصلہ قرار دیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 29, 2023, 10:19 AM IST

Updated : Dec 29, 2023, 10:26 AM IST

سرینگر:مائیکرو سافٹ انڈیا نے کشمیری زبان کو ترجمہ سروس میں کیا ہے۔ کشمیری زبان کو مائیکرو سافٹ ترجمہ سروس میں شامل کرنے کا فیصلہ ایک تاریخی ہے۔ کشمیریوں نے اس کا خیرمقدم کیا۔ اپنی مادری زبان سے محبت کرنے والے ہر کشمیری کی بڑی خواہش تھی تاکہ کشمیری زبان بھی عالمی سطح پر دیگر زبانوں کے ہم پلہ اپنی پہنچان اور اہمیت بر قرار رکھ سکے۔

اس تاریخی اور قابل ستائش پہل پر جموں وکشمیر کی ادبی تنظیم ادبی مرکز کمراز نے کشمیری زبان کو ترجمہ سروس میں شامل کرنے پر مائیکرو سافٹ انڈیا کا شکریہ ادا کیا۔ تنظیم کے ترجمان نے کہا کہ کشمیری زبان جس سے سات ملین لوگوں کو فائدہ ہوگا کہ ترجمہ سروس میں شامل کیا جانا ہمارے لیے ایک یادگار لمحہ ہے۔ ایسے میں ہم مائیکرو سافٹ کے ساتھ زبان کی ترقی کے لیے بھر پور تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مائیکرو سافٹ ترجمہ سروس میں کشمیری زبان کا شامل ہونا بہت بڑی کامیابی ہے۔ اپنی مادری زبان کے ساتھ محبت کرنے والے اور اس کے فروغ کے لیے انفرادی اور اجتماعی سطح پر کوشش کرنے والے سبھی لوگ اس پہل کو سال 2023 کا تحفہ سمجھ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح ہم ترجمہ سروس میں کشمیری زبان کو شامل کرنے کے لیے گوگل کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں اور اس تعلق سے مثبت تنائج متوقع ہیں۔ امید ہے کہ اگلے سال میں کشمیری زبان کو گوگل ترجمہ سروس میں بھی شامل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بجبہاڑہ میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کا انعقاد

واضح رہے کہ جموں و کشمیر ادبی مرکز کمراز نے سال رواں کے نومبر مہینے میں گوگل کو کشمیری زبان کے تصدیق شدہ رسم الخط کو ترجمہ سروس میں شامل کرنے کے لیے ایک آئن لائن درخواست پیش کی تھی۔

Last Updated : Dec 29, 2023, 10:26 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details