مکہ مکرمہ سے ایک کشمیری عازم جاوید احمد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ سبھی کشمیری عازمین کشمیر کی صورتحال سے انتہائی پریشان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ حج کی تیاریوں میں مصروف تھے اور اسی دوران انہیں اطلاع ملی کہ کشمیر میں حالات خراب ہوگئے ہیں اور سیاحوں کو کشمیر چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عازمین ایک دوسرے کو دلاسہ دے رہے ہیں کہ سب کچھ ٹھیک ہوگا لیکن انکے چہروں سے پریشانی صاف جھلک رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'ہمارے گھر والے ہم سے رابطہ نہیں کرپارہے ہیں۔ ہم نے سفارت خانے سے بھی رابطہ قائم کیا لیکن وہ بھی کوئی اطلاع نہیں دے رہے ہیں۔'