اس سلسلے میں ڈی سی اننت ناگ خالد جہانگیر نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 'منڈی میں جن فروٹ گرورس نے اپنا مال برائے فروخت لایا تھا ان کی قیمت ان کے بینک اکاؤنٹس میں جمع کر دی گئی ہیں جو کہ ایک خوش آئند قدم ہے۔'
انہوں نے دیگر میوہ کاشت کاروں سے ایسی اسکیم کا فائدہ اُٹھانے کی بات کہی ہے۔
vمیوہ کاشت کاروں کو محنت کا پھل مل گیا میوہ صنعت سے متعلق ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کیے جانے کے حوالے سے ڈی سی اننت ناگ نے کہا کہ' ٹرانسپورٹرز کے لیے معقول ریٹ دیا جا رہا ہے لہذا ٹرانسپورٹر منڈیوں کا رُخ کر کے میوہ صنعت کا حصہ بنیں۔'
انہوں نے کہا کہ' میوہ باہر کی منڈیوں میں لے جانے کے حوالے سے ٹرانسپورٹ سہولیات بہم رکھی گیئں ہیں'۔