اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kashmiri Artisans کشمیر کے دو دستکار شلپ گرو ایورڈ اور چھ قومی اعزاز سے سرفراز

دستکاریوں کے مختلف زمروں میں کشمر کے دو دستکاروں کو شلپ گرو ایوارڈ جب کہ 6 دستکاروں کو قومی سطح کے اعزاز سے نوازا گیا۔ شلپ گرو ایوارڈ ان ماہر دستکاروں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے فن میں کمال حاصل کیا ہوتا ہے۔ Awards For Kashmiri Artisans

Awards For Kashmiri Artisans
Awards For Kashmiri ArtisansAwards For Kashmiri Artisans

By

Published : Nov 30, 2022, 10:55 AM IST

سرینگر:دستکاریوں کے مختلف زمروں میں کشمر کے دو دستکاروں کو شلپ گرو ایوارڈ جب کہ 6 دستکاروں کو قومی سطح کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ شلپ گرو ایوارڈ ان ماہر دستکاروں کو دیے جاتے ہیں جنہوں نے اپنے فن میں کمال حاصل کیا ہوتا ہے۔ بشیر احمد بٹ اور اقبال حسین خان کو سال 2018 اور 2019 کے لیے جاما وار شال اور پیر ماشی کے لیے شلپ گرو ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔ اسی طرح جن 6 کاریگروں کو قومی اعزاز سے نوازا گیا۔ ان میں سرینگر سے تعلق رکھنے والے دستکار مظفر حسین خشو کو پیر ماشی کے لیے سال 2019، ذڈی بل کے رہنے والے ظہور احمد کو سوزنی کے لیے سال 2019 کے لیے یہ ایواڈ دیا گیا ہے۔ Kashmiri Artisans Received National Awards

یہ بھی پڑھیں:

خبر کے مطابق بیروہ کے دستکار صفدر علی میر کو سوزنی 2018 اور کاٹھی میدان سرینگر کی پروینہ بانو کو بھی سوزنی 2018 کے لیے یہ انعام دیا گیا۔ اسی طرح اختر حسین راتھر کو پیر ماشی 2017 جب کہ کولگام سے تعلق رکھنے غلام علی شیخ کو ہاتھ سے بنے قالین 2017 کے لیے قومی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ Awards For Kashmiri Artisans۔ واضح رہے کہ دیے گئے شلپ گرو ایوارڈ میں سونے کا سکہ، دو لاکھ روپے نقدی، ایک تامر پتر، ایک شال اور سند شامل۔ وہیں قومی سطح کے اعزاز میں ایک لاکھ روپے نقدی، ایک تامر پتر اور سند شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details