جموں: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع جموں کے پونچھ نگر کے محلہ ریڈیو اسٹیشن کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے وہاں کھڑی ایک اسکوٹر جل کر تباہ ہوگئی۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ آسمانی بجلی گرنے سے علاقے میں نصب بجلی کی تاریں، کیبلز اور موبائل نیٹ ورک کی تاریں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
جموں خطے کے پونچھ اور راجوری اضلاع کو وادی کشمیر کے شوپیاں سے ملانے والی مغل روڈ برف باری کی وجہ سے بند ہو گئی ہے۔ مغل روڈ پر پی ڈبلیو ڈی مکینیکل انجینئرنگ ونگ کی جانب سے برف ہٹانے کی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ بارش کے دوران آسمانی بجلی سڑک کے کنارے کھڑی اسکوٹی پر آ گری اور آگ لگ گئی۔ یہ خوش قسمتی ہے کہ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ وہیں واقعے کی اطلاع ملتے ہی آس پاس کے لوگ جمع ہوگئے اور اسکوٹر کو آگ سے بچانے کی کوشش کی۔