اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: اگلے 24 گھنٹوں تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی - پہلگام اور گلمرگ

وادی کشمیر میں موسم خشک ہی نہیں بلکہ مسلسل خوشگوار بھی ہے۔ تاہم رات میں درجہ حرارت ایک بار پھر نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا جس کے باعث رات کے دوران لوگوں کو سردی سے پریشان ہونا پڑا۔

کشمیر: اگلے 24 گھنٹوں تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی
کشمیر: اگلے 24 گھنٹوں تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی

By

Published : Feb 18, 2020, 4:59 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 6:00 PM IST

ادھر محکمہ موسمیات نے وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

وادی کا بیرون دنیا کے ساتھ زمینی اور فضائی رابطہ برابر برقرار و بحال ہے۔ ہائی وے ذرائع کے مطابق وادی کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر۔ جموں قومی شاہراہ پر منگل کے روز بھی یکطرفہ ٹریفک کی نقل و حمل جاری رہی اور گاڑیوں کو سرینگر سے جموں روانہ ہونے کی اجازت تھی۔

بتادیں کہ شاہراہ پر منگل کو قریب ایک گھنٹے تک ٹریفک کی نقل وحمل اُس وقت روک دی گئی تھی جب بانہال میں ایک مشکوک باکس پایا گیا تھا۔

وادی میں 20 روزہ چلہ خورد کے آخری ایام کے دوران منگل کے روز بھی موسم خشک اور خوشگوار رہا۔ دن میں دھوپ کھلی رہی اور لوگوں نے اس سے لطف اندوز ہونے کے لئے کسی موقع کو ہاتھ سے نہیں جانے دیا۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ چلہ خورد بھی اپنے تیکھے تیور دکھا سکتا ہے لیکن امسال یہ خاموش ہی رہا تاہم چلہ کلان نے اپنے طاقت کا بھر پور مظاہرہ کرکے لوگوں میں پرانے زمانے کے سیال کی یادیں تازہ کیں۔

محکمہ موسمیات ایک ترجمان کے مطابق سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ وادی کے مشہور آفاق صحت افزا مقامات پہلگام اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

وادی کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ اور کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ اور 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل اور لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 13.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 11.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 6:00 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details