اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر اور بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹز میں تمام تر سرگرمیاں معطل - کشمیر یونیورسٹی میں تمام تر سرگرمیاں معطل

عالمگیر سطح کے وبا کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات و خدشات کے پیش نظر کشمیر یونیورسٹی نے ماہ رواں کی 28 تاریخ تک تمام تدریسی و غیر تدریسی سرگرمیاں معطل کی ہیں جبکہ بابا شاہ غلام شاہ یونیورسٹی راجوری نے بھی یونیورسٹی کی تمام تر سرگرمیوں کو 31 مارچ تک معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

کشمیر اور بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹز میں تمام تر سرگرمیاں معطل
کشمیر اور بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹز میں تمام تر سرگرمیاں معطل

By

Published : Mar 19, 2020, 6:53 PM IST

ادھر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی طرف سے سرینگر اور جموں میں 19 مارچ اور اس کے بعد لئے جانے والے فاصلاتی طرز تعلیم کے امتحانات تاحکم ثانی معطل کئے گئے ہیں۔

کشمیر یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر نثار احمد میر کی طرف سے جاری ایک حکمنامے کے مطابق یونیورسٹی کی تمام تر تدریسی و غیر تدریسی سرگرمیوں کو 28 مارچ تک معطل کیا گیا ہے جبکہ یونیورسٹی کی طرف سے 31 مارچ تک لئے جانے والے تمام انٹریو بھی معطل کئے گئے ہیں۔

بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا: 'کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر یونیورسٹی کی تمام تر تدریسی و غیر تدریسی سرگرمیاں 31 مارچ تک معطل رہیں گی'۔دریں اثنا مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا کہ یونیورسٹی کی طرف سے سری نگر اور جموں میں 19 مارچ اور اس کے بعد لئے جانے والے فاصلاتی طرز تعلیم کے امتحانات کو تاحکم ثانی معطل کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں فی الوقت کورونا وائرس کے چار کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں تین جموں میں جبکہ ایک کشمیر میں درج ہوا ہے۔ کورونا وائرس کی دستک کے ساتھ ہی انتظامیہ نے وادی کشمیر کے مختلف علاقوں کو لاک ڈاؤن کیا ہے۔ امتحانات ملتوی کئے گئے ہیں اور تعلیمی اداروں کو بند رکھا گیا ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details