اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: فور جی موبائل انٹرنیٹ پر جاری پابندی سے طلبا پریشان‎ - جی موبائل انٹرنیٹ خدمات کو

کورونا قہر کے بیچ وادی کشمیر میں فور جی انٹرنیٹ خدمات پر جاری پابندی سے طلبا کی مشکلات تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی ہیں۔

کشمیر: فور جی موبائل انٹرنیٹ خدمات پر جاری پابندی سے طلبا پریشان‎
کشمیر: فور جی موبائل انٹرنیٹ خدمات پر جاری پابندی سے طلبا پریشان‎

By

Published : Apr 28, 2020, 6:22 PM IST

بتادیں کہ جموں و کشمیر حکومت کے محکمہ داخلہ نے یونین ٹریٹری میں ٹو جی موبائل انٹرنیٹ خدمات جاری رکھنے میں 11 مئی تک توسیع کی ہے۔ متعلقہ محکمہ کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ ایجنسیوں نے پاکستان کی طرف سے عسکریت پسندوں کے بھرتی کے عمل اور دراندازی کی کوششوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جس کا انحصار تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ خدمات پر ہے۔

مختلف ملکی و غیر ملکی یونیورسٹیوں کے آن لائن کورسز میں داخلہ لینے والے طلبا کا کہنا ہے کہ وہ سست رفتار موبائل انٹرنیٹ خدمات کی وجہ سے آن لائن کلاسز لینے سے قاصر ہیں۔
عرفان احمد نامی ایک طالب علم نے بھارتی خبر رساں ایجنسی کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: 'میں نے ایک معروف غیر ملکی یونیورسٹی کے ایک آن لائن کورس میں داخلہ لیا ہے اس کورس کے لئے آن لائن کلاسز چل رہے ہیں لیکن میں یہاں کلاسز نہیں لے پارہا ہوں کیونکہ انٹرنیٹ کی رفتار اس قدر سست ہے کہ یونیورسٹی کی سائٹ کھلنے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے'۔


انہوں نے کہا کہ میں نے مذکورہ یونیورسٹی کے ویڈیو آرکائیو پر اپنے کورس کے بارے میں لیکچرس سننے کی بھی کوشش کی لیکن ٹوجی انٹرنیٹ خدمات کی وجہ سے آدھے گھنٹے کے لیکچر کو سننے میں کم سے کم ڈھائی گھنٹے لگ جاتے ہیں کیونکہ ویڈیو ہر ایک منٹ کے بعد پانچ منٹوں کے رک جاتا ہے۔


محمد حیسن نامی ایک طالب علم نے کہا کہ میں اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی میں پی جی کورس کررہا ہوں لیکن انٹرنیٹ کی سست رفتاری کی وجہ سے میری تیاریاں از حد متاثر ہورہی ہیں۔
انہوں نے کہا: 'میں اگنو کے ذریعے ایک پی جی کورس کررہا ہوں، یہ دوسرا سال ہے، پہلے سال کے ابتدائی مہینوں کے دوران تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ خدمات کے چلتے میں آن لائن پڑھتا تھا اور اچھی تیاری کررہا تھا لیکن سست رفتار موبائل انٹرنیٹ خدمات کی وجہ سے پڑھائی اس قدر متاثر ہورہی ہے کہ شاید ہی میں اس کورس کو مکمل کر پاؤں گا'۔


وادی کے طلبا کا کہنا ہے کہ ایک طرف یہاں لاک ڈاؤن کے دوران بچوں کو گھروں میں بیٹھ کر ہی آن لائن پڑھنے کو کہا جاتا ہے تو دوسری طرف فور جی موبائل انٹرنیٹ خدمات کو بحال نہیں کیا جارہا ہے جس سے طلبا کو گوناگوں پریشانیاں لاحق ہورہی ہیں۔‎

ABOUT THE AUTHOR

...view details