سرینگر: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مرکز کے زیر انتطام یوٹی جموں وکشمیر میں بھی چندریان تھری کی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
چندریان تھری کی کامیابی کے لیے سرینگر میں خصوصی دعائیں مجالس کا اہتمام اسی درمیان سرینگر میں واقع درگاہ حضرت بل میں بھی چندریان تھری کی کامیابی کے لیے خاص دعائیں مانگی گئیں اور اس دعا میں کافی لوگوں نے شرکت کی۔ مقامی باشندوں نے خلائی مشن کی کامیابی کی امید ظاہرکی۔
واضح رہے یہ مشن 14 جولائی کو بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش سے روانہ ہوا تھا اور 40 دن کے طویل سفر کے بعد یہ 23 اگست یعینی آج چاند کے جنوبی قطب پر اُترنے کی کوشش کرے گا۔
چندریان تھری مشن سے لینڈر آج شام مقامی وقت کے مطابق تقریباً چھ بجے چاند کی سطح پر اترا۔
یہ بھی پڑھیں:Chandrayaan 3 !آج دنیا کی نظریں چندریان تھری پر، بھارت چاند پر سافٹ لینڈنگ میں کامیاب ہوگا
بھارتی خلائی تحقیقی ادارے ’اسرو‘ کے ذریعہ چلایا جانے والا یہ بے مثال مشن خلائی شعبے میں سرکردہ ممالک کے بیچ بھارت کی پوزیشن کو مضبوط و مستحکم کرے گا۔ آج جیسے ہی چندریان تھری چاند پر اترا بھارت اپنے چاند کے جنوبی قطب پر پہنچنے والا پہلا ملک بن گیا۔