وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر مسلسل جاری ہے۔ سرینگر میں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت میں منفی 7.6 ڈگری ریکارڈ کیا گیاجبکہ وادی میں شوپیاں ایسا علاقہ تھا جہاں گذشتہ رات کو کم سے کم درجہ حرات منفی 10.6ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
سیاحتی مقام گلمرگ جہاں چلہ کلاں میں سب سے زیادہ درجہ حرارت میں کمی ہوتی ہے لیکن فی الحال تھوڑی سی بہتری آئی ہے۔
سرینگر میں 13 اور 14 جنوری کی درمیانی شب کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا جس نے سردیوں کے 25 سالہ پرانے ریکارڈ کو توڑ دیا تھا،اس کے بعد اگرچہ درجہ حرارت میں معمولی بہتر آئی لیکن جمعہ اور سنیچر کو ایک مرتبہ پھر سخت ترین سردی پڑی اور درجہ حرارت منفی 8.2ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ صبح کے وقت شدید دھند کی وجہ سے آمدو رفت بھی متاثر رہا۔
ادھر سرینگر کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی اندرونی سڑکوں کے دونوں اطراف پر بھاری مقدار میں جمع برف جم جانے کی وجہ سے لوگوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
گھروں کے اندر ٹیوب ویل اور نل جم جانے کی وجہ سے بھی لوگوں کو بے حد مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔