کشمیر میں حالات پُرامن، پیر سے اسکولز کھل جائیں گے - کشمیر میں حالات پرامن
جموں و کشمیر پلاننگ کمیشن کے پرنسپل سکریٹری روہت کنسال نے آج پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ 'وادی کے حالات پر امن ہیں اور پیر سے تمام اسکولز کھل جائیں گے اور سرکاری دفاتر مکمل طور پر کام کریں گے'۔
کشمیر میں حالات پرامن، کل سے اسکولز کھل جائیں گے
روہت کنسال نے کہا کہ جموں و کشمیر میں عائد تحدیدات کو مرحلہ وار طریقہ سے ہٹایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعض اطلاعات کے مطابق کچھ غیرسماجی عناصر کی جانب سے بازاروں کو کھلنے سے روکا جارہا ہے جبکہ اس سلسلہ میں قانون لاگو کرنے والی ایجنسیز سخت کاروائی کریں گے۔
Last Updated : Sep 27, 2019, 10:43 AM IST