اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: شدید سردی سے معمولات زندگی متاثر - etv bharat

وادی کشمیر میں جاری ریکارڈ سردی سے جہاں ایک طرف معمولات زندگی متاثر ہونے لگی ہے۔ وہیں دوسری طرف ڈاکٹروں نے لوگوں اور بالخصوص عمر رسیدہ افراد کو حد درجہ احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔

کشمیر: ریکارڈ ساز سردیوں کا سلسلہ جاری، معمولات زندگی متاثر
کشمیر: ریکارڈ ساز سردیوں کا سلسلہ جاری، معمولات زندگی متاثر

By

Published : Dec 19, 2020, 12:45 PM IST

گرمائی دارالحکومت سرینگر میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب رواں موسم کی سرد ترین شب رہی جہاں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


سردیوں کے لئے مشہور لداخ یونین ٹیریٹری کے قصبہ دارس میں گزشتہ شب کا کم سے کم درجۂ حرارت منفی 29.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔


ادھر محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادیٔ کشمیر میں 20 دسمبر کو موسم کروٹ بدل سکتا ہے جس کے پیش نظر کہیں کہیں ہلکے درجے کی برف و باراں متوقع ہے۔


انہوں نے کہا ہے کہ مطلع ابر آلود رہنے کی صورت میں کم سے کم درجۂ حرارت میں قدر بہتری واقع ہونے کی توقع ہے۔


وادیٔ کشمیر میں جاری شدید سردی کے پیش نظر ڈاکٹروں نے لوگوں بالخصوص عمر رسیدہ افراد کو حد درجہ احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔


انہوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ صبح اور شام کے وقت گھروں سے باہر نکلنے میں احیتاط کریں اور اگر مجبوری کی حالت میں گھر سے باہر نکلنا پڑے تو اپنے آپ کو پوری طرح سے گرم لباس میں ڈھانپ کر ہی نکلیں۔


ادھر وادی میں ہفتے کے روز بھی موسم نہ صرف خشک رہا بلکہ صبح سے ہی آفتاب بھی نمودار رہا جس سے شبانہ سردی سے لوگوں کو قدر راحت نصیب ہوئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details