پولیس کے مطابق بمہامہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارروائی شروع کی تھی۔
کشمیر: سرچ آپریش کے دوران عسکریت پسند گرفتار انہوں نے کہا کہ تلاشی کارراوئی کے دوران سکیورٹی فورسز نے فیاض احمد میر نامی مقامی عسکریت کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے ایک اے کے 47 اور دیگر اسلحہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
ایس ایس پی کپواڑہ شری رام امارکر نے اس معاملے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار شدہ عسکریت پسند شدت پسند تنظیم حزب المجاہدین سے وابستہ تھا اور غزشتہ 6 ماہ سے پولیس اس کی تلاش میں تھی۔
انہوں نے کہا کہ کپواڑہ پولیس نے اس وقت کامیابی حاصل کی جب ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر پولیس نے یہاں بہمامہ میں ایک سریچ اپریش شروع کرکے اس کی گرفتاری عمل میں لائی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کی تحقیقات جاری ہے اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔