درخواستیں سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی دختر التجا مفتی اور سرکردہ تاجر رہنما ڈاکٹر مبین شاہ کی اہلیہ آ صفہ مبین نے دائر کی ہیں۔
سپریم کورٹ میں آج ان درخواستوں کی شنوائی مقرر کی گئی تھی لیکن بعد میں وکلا کی جرح سنے بغیر ہی انکی شنوائی 6 دسمبر بروز جمعہ تک ملتوی کردی گئی۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کے خاتمے کے پس منظر میں کشمیر کے متعدد سیاسی رہنماؤں کو انتظامیہ کی جانب سے مختلف جیلوں میں نظر بند کر دیا تھا۔ بیشتر نظر بندوں کو ابھی تک یہ معلوم نہیں ہے کہ انہیں کس قانون کے تحت نظر بند کردیا گیا ہے۔
محبوبہ مفتی کے بارے میں وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک نجی ٹی وی چینل کو بتایا تھا کہ انہیں بھی ایک اور سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کی طرح پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بند کیا گیا ہے۔