اردو

urdu

ETV Bharat / state

Cleaning Drive In Srinagar سوچھ بھارت کے تحت ایل سی ایم نے صفائی مہم کا آغاز کیا

سرینگر میں لیک کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سوچھ بھارت ابھیان کے تحت صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اسکولوں کی طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

سوچھ بھارت کے تحت ایل سی ایم نے  صفائی مہم کا کیا آغاز
سوچھ بھارت کے تحت ایل سی ایم نے صفائی مہم کا کیا آغاز

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 28, 2023, 11:31 AM IST

سوچھ بھارت کے تحت ایل سی ایم نے صفائی مہم کا کیا آغاز

سرینگر:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں لیک اینڈ کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سوچھ بھارت ابھیان کے تحت صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اسکولوں کی طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس حوالے سے مہم کے پہلے روز ایل سی ایم نے ڈل جھیل اور اس سے متصل علاقوں میں سوچھ بھارت کے تحت صفائی کا اہتمام کیا۔ اس موقعے پر اسکولی بچوں کی جانب سے ایک ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا جو کہ بوٹینیکل گارڈن سے شروع ہوکر ایس ٹی پی لام پر ختم ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:Volley Ball Tournament In Doda ڈوڈہ میں بین ضلع والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر

اسی موقعے پر اسکول کے طلبہ نے ہوٹل مالکان اور مقامی باشندوں کو اپنے آس پاس کے علاقوں کو صاف ستھرا رکھنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ کوڑا کرکٹ کو سڑکوں کے کنارے پھینکنے سے گریز کریں۔ اس سے گندگی پھیلتی ہے اور ماحولیات پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ مہم کا آغاز ایل سی ایم اے کی پروجیکٹ آفیسر غزالہ عبداللہ نے کہا کہ سوچھ بھارت مہم شروع کی گئی ہے۔ اس مہم کے پہلے روز 140 اسکولی طلبہ نے شرکت کی۔ بچوں نے لوگوں کی توجہ سوچھ بھارت مہم کی طرف مبذول کرانے کی کوشش کی۔ طلبہ نے مقامی باشندوں کو صفائی کی اہمیت کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details