اردو

urdu

ETV Bharat / state

شاہ فیصل، حراست اور بندشوں کے خلاف عدالت میں - سابق آئی اے ایس افسر اور جموں و کشمیر پیپلز مومنٹ

سابق آئی اے ایس افسر اور جموں و کشمیر پیپلز مومنٹ کے سربراہ شاہ فیصل کو حراست میں لینے پر دہلی ہائی کورٹ نے مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔

شاہ فیصل، حراست اور بندشوں کے خلاف عدالت میں

By

Published : Aug 19, 2019, 7:09 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 1:33 PM IST

شاہ فیصل نے گذشتہ دنوں دہلی ایئرپورٹ پر روکے جانے کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔

دہلی ہائی کورٹ نے مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا ہے اور اس معاملے میں 23 اگست یعنی جمعہ کے روز سماعت ہوگی۔

واضح رہے کہ 14 اگست کو شاہ فیصل کو دہلی ایئرپورٹ سے واپس سرینگر بھیج دیا گیا تھا جہاں ان کو جموں و کشمیر پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت نظر بند رکھا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وادی میں سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی سمیت 400 رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جموں سے کرفیو پوری طرح سے ہٹا دیا گیا لیکن کشمیر میں بندشیں بدستور جاری ہیں۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 1:33 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details