اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: بی جے پی لیڈر نے امت شاہ کی صحت یابی کے لئے روزہ رکھا - kashmir latest]

شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ سے تعلق رکھنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما جاوید قریشی نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی جلد صحت یابی کے لئے روزے رکھنے شروع کردیے ہیں۔

کشمیر: بی جے پی لیڈر نے امت شاہ کی صحت یابی کے لئے روزے رکھنے شروع کردیے
کشمیر: بی جے پی لیڈر نے امت شاہ کی صحت یابی کے لئے روزے رکھنے شروع کردیے

By

Published : Aug 3, 2020, 3:03 PM IST

موصوف نے گذشتہ ہفتے بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ کی کورونا سے صحت یابی کے لئے بھی روزے رکھے تھے جس کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئے تھے۔

جاوید قریشی نے اپنے ایک تازہ ویڈیو بیان میں کہا ہے: 'ہمارے امت شاہ جی کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ میں نے ان کی صحتیابی کے لئے روزے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں یہ روزے رکھنا تب تک جاری رکھوں گا جب تک امت شاہ کا ٹیسٹ منفی نہیں آتا'۔

ان کا مزید کہنا تھا: 'میں اللہ تعالیٰ سے بھی دعا کرتا ہوں اور بی جے پی کے دوسرے ورکرز بھی اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا کریں کہ وزیرداخلہ امت شاہ بالکل صحت یاب ہوجائیں۔ اگر ہماری پارٹی میں کسی بھی طرح کی مشکل آتی ہے اس کو ہم دعا سے ہی حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ مجھے اوپر والے پر بھروسہ ہے کہ امت شاہ جی بہت جلد صحت یاب ہوجائیں گے'۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد انہیں اتوار کو ڈاکٹروں کی صلاح پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details