اردو

urdu

ETV Bharat / state

' کشمیر، ترکی کے لیے اتنا ہی اہم ہے جتنا پاکستان کے لیے ہے' - رجب طیب اردگان نے اپنے دورے کے دوران پاکستانی قومی اسمبلی اور سینیٹ

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر ترکی کے لیے اتنا ہی اہم ہے جتنا پاکستان کے لیے ہے۔

' کشمیر اتنا ہی ترکی کے لیے اہم ہے جتنا پاکستان کے لیے ہے'
' کشمیر اتنا ہی ترکی کے لیے اہم ہے جتنا پاکستان کے لیے ہے'

By

Published : Feb 14, 2020, 3:09 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 8:12 AM IST

رجب طیب اردگان نے اپنے دورے کے دوران پاکستانی قومی اسمبلی اور سینیٹ کو کہا کہ ' مسئلہ کشمیر تنازعہ جبر سے نہیں بلکہ انصاف اور مساوات کی بنیاد پر حل کیا جاسکتا ہے۔'

واضح رہے کہ ان کا یہ بیان جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370 کی منسوخی کے چھ ماہ سے زائد عرصے کے بعد سامنے آیا ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستانی پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دونوں ممالک کے قومی ترانوں سے ہوا جس کے بعد اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔

رجب طیب اردگان نے مزید کہا کہ ترکی شدت پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

اردگان نے یہ بھی کہا کہ ترکی فینانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ذریعہ سیاسی دباؤ کے اطلاق کے خلاف پاکستان کی حمایت کرے گا۔

خیال رہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان گزشتہ روز دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے تھے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 8:12 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details