سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ میں فرکیاں گلی سیکٹر میں ایل او سی پر پیر اور منگل کی درمیانی شب فوج نے چھ سے آٹھ افراد پر مشتمل ایک گروپ کی طرف سے در اندازی کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ گروپ تاریکی کا فائدہ اٹھا کر واپس بھاگنے میں کامیاب ہوا۔
فوج کا کپوارہ میں ایل و سی پر دراندازی کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ
سری نگر میں قائم فوج کی پندرویں کور کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا گیا: 'کپوارہ میں فرکیاں گلی سیکٹر میں ایل او سی پر 29 اور 30 جون کی درمیانی شب چھ سے آٹھ افراد کی مشکوک نقل و حمل دیکھی گئی۔ ہمارے فوجی جوانوں نے فائر کھول کے ان دراندازوں کو چلینج کیا اور وہ تاریکی کا فائدہ اٹھا کر بھاگ گئے، مزید تفصیلات کا انتظار ہے'۔
جموں و کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کرنے والی لائن آف کنٹرول پر خار دار تار بچھائی گئی ہے لیکن اسکے باوجود اس لائن پر علیحدگی پسند مسلح افراد دراندازی کی کوششیں کرتے ہیں۔ فوج کا کہنا ہے کہ اس برس دراندازی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے تاہم فوج کی سخت گشت کی وجہ سے اکثر کوششوں کو ناکام بنایا گیا ہے۔