اردو

urdu

کشمیر: لاک ڈاؤن کا 37 واں دن

By

Published : Apr 24, 2020, 11:56 PM IST

وادی کشمیر میں کورونا کے قہر کے پیش نظر لاک ڈاون بدستور جاری ہے اور مسلسل پانچویں ہفتے بھی نماز جمعہ ادا نہیں کی جا سکی۔

کشمیر: لاک ڈاؤن کا 37 واں دن
کشمیر: لاک ڈاؤن کا 37 واں دن

سرکاری ذرائع کے مطابق وادی میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے پر بریک لگانے کے لئے سخت لاک ڈاون ضروری ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وادی کے تین اضلاع کو چھوڑ کر باقی سات میں صورتحال بہت حد تک قابو میں ہے۔

سرینگر میں مکمل لاک ڈاون جاری رہنے سے ہر سو سناٹا ہے اور مسلسل پانچویں جمعہ کو بھی تمام چھوٹی بڑی مساجد کے منبر ومحراب خاموش رہے۔

انہوں نے کہا کہ سرینگر کے کچھ تجارتی مراکز بالخصوص ککر بازار میں ہول سیل کریانہ دکانداروں نے الزام لگایا کہ انہیں دکانیں کھولنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے جس کے نتیجے میں وہ وادی بھر میں پھیلی دکانوں کے مالکان کو رمضان سے پہلے اشیائے ضروریہ فراہم نہیں کرپائے۔

مقامی لوگوں کے مطابق ہر طرف خوف بھی پایا جاتا ہے اور لوگ اس مصیبت سے نجات پانے کے لیے بے قرار بھی دکھائی دے رہے ہیں

وادی کے دیگر تمام ضلع وتحصیل صدر مقامات سے بھی اسی نوعیت کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق تمام قصبہ جات و دیگر بڑے دیہات میں لوگ گھروں میں ہی بیٹھ کر وبا کا مقابلہ کررہے ہیں اور وہی گھر سے باہر نکلتا ہے جس کی کوئی مجبوری ہو۔

کئی دیہات میں نوجوانوں نے متحرک ہوکر جنتا لاک ڈاؤن نافذ کر رکھا ہے اور اس دوران ضرورت مندوں کی مدد کا بھی بھیڑا اٹھا رکھا ہے۔ ادھر لوگوں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران اشیائے خوردنی بالخصوص سبزیوں کی قلت بھی پڑ گئی ہے اور دستیاب سبزیوں کی قیمتیں یکایک آسمان چھونے لگی ہیں۔

جموں اور لداخ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق دونوں خطوں میں بھی لاک ڈائون برابر جاری ہے۔ لداخ میں کورونا کے تقریباً 90 فیصد مریض ٹھیک ہوچکے ہیں اور اس کو بہت جلد 'کورونا سے پاک' علاقہ قرار دیا جاسکتا ہے۔ جموں میں بھی کشمیر کے مقابلے میں بہت کم مثبت کیسز سامنے آئے ہیں اور اس خطہ میں صورتحال بہت حد تک قابو میں ہے۔

دریں اثنا وادی میں مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کا انتظام و انصرام چلانے والی انجمنوں نے کورونا وائرس کے پھیلائو کے خطرات کے پیش نظر ان عبادت گاہوں میں تمام نمازیں بشمول تراویح فی الحال ادا نہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ ان انجمنوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پنجگانہ نمازوں کے ساتھ ساتھ تراویح کی نماز بھی اپنے اپنے گھروں میں ہی پڑھیں اور اللہ رب العزت سے کورونا نامی سنگین وبا کے خاتمہ کے لئے دعائیں کریں۔

اس دوران کشمیر کے مفتی اعظم ناصر الاسلام نے ایک شرعی فتویٰ جاری کیا ہے جس میں مسلمانوں سے رمضان المبارک کے دوران پنجگانہ نماز اور تراویح اپنے گھروں میں ہی ادا کرنے کی اپیل کی گئی ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details