اردو

urdu

ETV Bharat / state

اختتامی تقریب سے فوجی سربراہ کا خطاب - کرگل وار میموریل

ریاست جموں و کشمیر میں سہ روزہ کرگل وجے دیوس کی اختتامی تقریب آج دراس میں 'کرگل وار میموریل' میں منعقد کی گئی، جس میں فوجی سربراہ پبن راوت نے خطاب کیا۔

اختتامی تقریب سے فوجی سربراہ کا خطاب

By

Published : Jul 26, 2019, 12:10 PM IST

فوجی سربراہ بپن راوت نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی ٹاسک ہماری فوج کو دیا جاتا ہے وہ لوگ اسے ہر حال میں مکمل کرتے ہیں۔

اختتامی تقریب سے فوجی سربراہ کا خطاب

انہوں نے کرگل وار میموریل میں ہلاک شدہ تمام فوجیوں کو ملک کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا۔

خیال رہے کہ سہ روزہ کرگل وجے دیوس کی اختتامی تقریب آج دراس میں 'کرگل وار میموریل' میں منعقد کی گئی تھی، جس میں صدر رام ناتھ کوند کو دراس پہنچنا تھا لیکن مومسم کی خرابی کی وجہ سے ممکن نہیں ہو پایا۔

تاہم تقریب میں آرمی سربراہ پبن راوت، نیوی چیف اڈمیرل کرمبیر سنگھ اور ایئرچیف مارشل بی ایس دھنوا نے کرگل جنگ میں ہلاک ہوئے فوجیوں کو پھول نکھاور کرکے خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اس کے علاوہ کرگل میں ہلاک فوجیوں کے لواحقین اور سابق فوجی سربراہ وی پی ملک نے بھی میموریل پر پھول برسا کر خراج عقیدت پیش کیا۔

سرکاری اطلاعات کے مطابق صدر اب سرینگر کے بادامی باغ فوجی کینٹونمنٹ میں کرگل میں ہلاک فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details