اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر کا مسئلہ صرف مذاکرات سے حل ہوسکتا ہے:میر واعظ - speech

قومی تحقیقاتی ایجنسی کی تفتیش کے بعد حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے بھارتی حکومت پر سخت نکتہ چینی کی ہے ۔

کشمیر کا مسئلہ صرف مذاکرات سے حل ہوسکتا ہے:میر واعظ

By

Published : Apr 12, 2019, 7:25 PM IST

میر واعظ عمر فاروق نے ایک بار پھر بھارت اور پاکستان پر زور دیتے ہوئےکہا کہ 'مسئلہ کشمیر صرف مذاکرات سے حل ہوسکتا ہے نہ کہ جنگ اور خون خرابے سے'۔

کشمیر کا مسئلہ صرف مذاکرات سے حل ہوسکتا ہے:میر واعظ

ان باتوں کا اظہار میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں جمعہ کے ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

واضح رہے میر واعظ گزشتہ روز قومی تحقیقاتی ایجنسی کی پوچھ تاچھ کے بعد واپس وادی کشمیر لوٹے تھے۔

این ائی اے کا ذکر کرتے ہوئے میر واعظ نے کہا کہ یہ حربے بھارتی حکومت نے اس سے پہلے بھی آزمائے تھے۔ انہوں نے کہا کہ رہنماؤں کو قید و بند کرنے سے انہیں پہلے بھی کچھ حاصل نہیں ہوا تھا اور نہ آگے ہوگا اور ہم اپنے مقصد سے پہچھے نہیں ہٹنے والے ہیں۔

پارلیمانی انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے میر واعظ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ یہ وہ ان انتخابات سے دور رہیں اور یہ انتخابات لا حاصل عمل ہے اور اس سے کچھ حاصل نہیں ہوسکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details