اردو

urdu

ETV Bharat / state

Justice Dhar Visits Kulgam جسٹس دھر نے کولگام کا دورہ کیا - مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر

جسٹس سنجے دھر نے آج ضلع کولگام کی عدلیہ میں ہورہے کام کاج کا جایزہ لیا۔ انہوں نے اپنے دورہ کولگام کے دوران متعلقہ افسران سے بھی بات چیت کی۔

جسٹس دھر نے کولگام کا دورہ کیا
جسٹس دھر نے کولگام کا دورہ کیا

By

Published : Jul 10, 2023, 5:02 PM IST

جسٹس دھر نے کولگام کا دورہ کیا

کولگام: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے لداخ ہائی کورٹ کے جسٹس سنجے دھر نے آج ضلع کولگام کی عدلیہ میں جاری تعمیراتی کام کاج کا جائزہ لینے کے مقصد سے دورہ کیا۔ انہوں نے پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کولگام اے ڈی آر سینٹر اور نیے تعمیر ہو رہے کورٹ کمپلکس کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ ایڈمنسٹریٹو جج جسٹس دھر نے بار ایسوسی ایشن کولگام کے وکلا سے ان کے مسائل اور دیگر معاملات کے حوالے سے جانکاری حاصل کی۔ ان کے ہمراہ پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اشرف بٹ، ڈی سی کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ، ایس ایس پی ساحل سارنگل کے علاوہ جج صاحبان اور وکلاء سمیت متعلقہ محکموں کے آفیسران موجود تھے۔

جسٹس دھر نے انتظامیہ اور تعمیراتی ایجنسی پر زور دیا کہ وہ نیے کورٹ کمپلکس کا کام جلد مکمل کریں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے تعمیراتی کاموں کو جلد از جلد کرانے کی ہدایت دی۔

یہ بھی پڑھیں:Ration Subsidised Rates رعایتی نرخوں پر دس کلو فی کنبہ اضافی راشن دینے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ بار ممبران کی طرف سے انہیں جو ممورنڈم دیا گیا اس پر بھی جلد سے جلد عمل کیا جائے گا تاکہ زمینی سطح پر وکلا کے درپیش مسائل حل ہوں گے۔ انہوں نے بعد میں قاضی گنڈ کورٹ کے کام کاج کا بھی جائزہ لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details