اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ڈومیسائل قانون تضحیک آمیز ہے' - موں وکشمیر میں نافذ کئے جانے والے ڈومیسائل قانون

جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس نے مرکزی حکومت کی طرف سے جموں وکشمیر میں نافذ کیے جانے والے ڈومیسائل قانون کو تضحیک آمیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔

' ڈومیسائل قانون تضحیک آمیز ہے'
' ڈومیسائل قانون تضحیک آمیز ہے'

By

Published : Apr 1, 2020, 6:59 PM IST

واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق جموں و کشمیر میں مسلسل پندرہ برس تک رہائش اختیار کرنے والا کوئی بھی شخص یونین ٹیریٹری کے ڈومیسائل حقوق کا حقدار ہوگا اور سرکاری نوکریوں کا اہل اور غیر منقولہ جائیداد کا مالک بن سکتا ہے۔

پیپلز کانفرنس رہنما اور سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میئر جنید عظیم متو نے اپنی پارٹی کے ڈومیسائل حقوق کے رد عمل میں جاری بیان کو اپنے ٹویٹر ہینڈل پر پوسٹ کیا جس میں کہا گیا: 'یہ حکمنامہ ان (جموں وکشمیر اپنی پارٹی) کی توقعات سے بھی کوسوں دور ہے جنہیں تھوڑے بہت ریلیف کی امید تھی، ڈومیسائل کی یہ نئی توضیح تضحیک آمیز ہے، یہ لوگوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے'۔

انہوں نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا: 'درجہ چہارم سطح کی سرکاری نوکریوں کو مقامی لوگوں کے لئے رکھا گیا ہے، ایسا لگتا ہے کہ پانچ اگست کے بعد جموں وکشمیر کے لوگوں کی توہین کرنے کا حکومت واضح ارادہ رکھتی ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details