اردو

urdu

دیویندر سنگھ اور دیگر ملزمین کی تحویل میں توسیع

قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) کی خصوصی عدالت نے آج جموں و کشمیر پولیس کے سابق ڈی ایس پی دیویندر سنگھ اور دیگر ملزمان کے عسکریت پسندوں کے ساتھ تعلقات کے معاملے میں 15 دن کی عدالتی تحویل کی مدت میں توسیع کردی ہے۔

By

Published : Mar 5, 2020, 11:49 PM IST

Published : Mar 5, 2020, 11:49 PM IST

ETV Bharat / state

دیویندر سنگھ اور دیگر ملزمین کی تحویل میں توسیع

دیویندر سنگھ اور دیگر ملزمین کی تحویل میں توسیع
دیویندر سنگھ اور دیگر ملزمین کی تحویل میں توسیع

خصوصی جج سبھاش سی گپتا کی عدالت نے معاملے کی سماعت کے بعد پلوامہ کے ترال کے سابق ڈی ایس پی دیوندر سنگھ، شوپیاں کے نازنیں پورہ كيگم کے باشندے سید نويد مشتاق شاہ عرف ناويد بابا، شوپیاں کے ديارو كيگم کے باشندے عرفان صفی میر، شوپیاں کے امام صاحب باٹ پورہ کے رہائشی رفیع احمد راتھر اور شوپیاں کے نازنین پورہ کے باشندے سید عرفان احمد عرف عرفان کی عدالتی تحویل کی مدت میں 15 دن کی توسیع کردی ہے۔

ملزم دیویندر سنگھ کو ذیلی جیل ہيرانگر سے عدالت کے سامنے پیش کیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کو جموں کے کوٹ بھالوال کی سینٹرل جیل سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیش کیا گیا۔

اس سے قبل دیویندر سنگھ معاملے کی تحقیقات کے دوران ایجنسی نے شمالی کشمیر کے علاوہ جنوبی کشمیر کے شوپیاں اور کولگام اضلاع میں عسکریت پسندوں اور ان کے معاون کے گھروں پر کئی بار چھاپہ مارا۔ ایجنسی نے ترال میں واقع دیویندر سنگھ کی آبائی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا، جہاں ان کے والدین مقیم ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں ایجنسی نے دیویندر سنگھ کے بینک اکاؤنٹس سیز کر لیے اور سرینگر میں واقع ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر 7 لاکھ روپے برآمد کیے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details