علیحدگی پسند رہنماؤں کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔ اس بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ '13 جولائی کو شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے لیے وادی کشمیر میں ہڑتال کی جائے گی۔'
کشمیر میں 13 جولائی کو ہڑتال کا اعلان - علیحدگی پسند رہنماؤں
ریاست جموں و کشمیر میں علیحدگی پسند رہنماؤں نے 13 جولائی کو یوم شہدا منانے کے لیے ہڑتال کی کال دی ہے۔
کشمیر میں 13 جولائی کو ہڑتال کا اعلان
واضح رہے کہ 13 جولائی 1931 کو مہاراجہ کے دور اقتدار میں کئی کشمیریوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔ ان کی یاد میں ہر برس 13 جولائی کو کشمیر میں بطور احتجاج ہڑتال کی کال دی جاتی ہے۔