سرینگر:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر میں آج فلم کشمیر فائلز ڈائریکٹر ویویک اگنی ہوتری نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر فائلز کی دوسری سریز کشمیر فائلز ان ریپورٹڈ سیریز بنانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے تفصیل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 1990 کی دہائی میں کشمیری پندتوں پر ممبنی فلم کشمیر فائیلز کی کامیابی کے بعد اس سلسلے میں سیریز تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
فلم ڈائریکٹر ویویک اگنی ہوتری کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کی ٹیم اب کشمیر فائلز کی دوسری سیریز بنانے کے مقصد سے ان دنوں کشمیر میں ہیں۔ اس پروجیکٹ پر کام جاری ہے۔ امید کرتے ہیں اس پروجیکٹ کو ناظرین پسند کریں گے۔ کشمیر فائیلز پر کافی تبصرہ ہوا جب کہ کشمیری عوام نے فلم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فلم کو منفی سوچ سے بنایا گیا ہے جس سے کشمیری پنڈتوں اور کشمیری مسلمانوں میں دوری بڑھنے کا اندیشہ ہے۔