حارث احمد نے اپنے دورہ کے دوران مختلف سرکاری محکموں کے عہدیداروں، ایم سی کے ممبران، سول سوسائٹی کے ارکان اور عام شہریوں سے بات کی۔ انہوں نے لوگوں کی شکایات کو سنا اور حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
جوائنٹ ڈائرکٹر انفارمیشن کمشنر کا دورہ سیرہمدان، مسائل سے واقفیت - seer hamdan acquaintance with the issues
جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن کمشنر حارث احمد نے آج میونسپل کمیٹی سیر ہمدان کے نوڈل آفیسر عابد وانی (تحصیلدار مٹن) کے ساتھ بطور وزیٹنگ آفیسر علاقہ کا دورہ کیا۔
جوائنٹ ڈائرکٹر انفارمیشن کمشنر کا دورہ سیرہمدان، مسائل سے واقفیت
مقامی لوگوں نے جوائنٹ ڈائرکٹر انفارمیشن کمشنر سے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال سیر ہمدان کے انفراسٹرکچر کی بہتری، اسکولز کی مرمت اور اسپورٹس اسٹیڈیم کی تزئین نو کے علاوہ پینے کے پانی کی مناسب مقدار میں فراہمی کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر تحصیلدار مٹن اور دیگر عہدیداروں نے ایس ڈی ایچ سیر ہمدان اور فلٹریشن پلانٹ کا بھی معائنہ کیا۔