اونتی پورہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں بے روزگاری کا شرح ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ سرکاری نوکریوں کو حاصل کرنے کا مقابلہ کافی بڑھ رہا ہے۔ ایسے میں وادی کشمیر کے اندر پرایوٹ سیکٹر، میں تعیلم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کے اندر پرایئوٹ سیکٹر کے اندر روزگار کمانے کا رجحان بھی بڑھ رہا ہے۔
ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں ایم این سی کی جانب سے روزگار میلے کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں تعلیم یافتہ نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے شرکت کی۔جندل سٹیل ورکس (JSW) کی طرف سے آج اونتی پورہ میں ایک پلیسمنٹ ڈرائیو کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران طلباء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس دوران قابلیت اور مہارت کی بنا پر کئی طلباء کا جندل سٹیل ورکس کی سٹیل کوٹنگ کے لئے انتخاب کیا گیا۔ ایک عہدیدار کے مطابق منتخب طلبا کو ٹرینگ کورس کے لئے پنجاب لیا جائے، جہاں سے مہارت حاصل کرنے کے بعد ان کو لاسی پورہ پلوامہ کے یونٹ میں کام کرنے کا موقع فراہم ہوگا۔