جامعہ ملیہ اسلامیہ انتظامیہ نے خصوصی بس کا انتظام کرکے ان طلبأ و طالبات کو ان کے گھروں کو روانہ کیا۔
جامعہ کے احاطہ سے ایک خصوصی بس میں جموں وکشمیر کے طلبہ و طالبات کو گھر روانہ کیا گیا ہے۔ چونکہ بس میں زیادہ تعداد کشمیری طالبات کی ہے اس لیے ان کی سیکوریٹی کے لیے سبکدوش فوجی جوانوں (جامعہ کے عملہ)کو بس میں تعینات کیا گیا ہے۔
وادی کے طلبہ و طالبات خصوصی بس کے ذریعہ گھر روانہ وادی کے طلبأ و طالبات کو روانہ کرنے سے قبل بس کوسینیٹائز کیا گیا اور اس کے بعد ان طالبات کو جنوبی دہلی کے دہلی فارماسیٹوکل سائنس اینڈی ونیورسٹی لے جایاگیا جہاں ان کی مکمل اسکریننگ کی گئی۔
اس تعلق سے جامعہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر کی ہدایت پر ان طلبہ وطالبات کے لیے پانی، کھانے کے پیکیٹس، ہینڈ سینیٹائزر اور ماسک کا انتظام بھی کیا گیا ہے، بس کی روانگی کے وقت جامعہ کے اعلی اہلکار موجود رہے۔