جموں و کشمیر میں ایس ایس بی کے زیر اہتمام درجہ چہارم کے امتحانات کے دوسرے روز بھی امتحانات پُرامن طریقہ سے اختتام پذیر ہوئے۔
ضلع انتظامیہ نے ڈی ڈی سی ڈوڈہ ڈاکٹر ساگر ڈی ڈائفوڈ کی مجموعی نگرانی میں تمام مراکز میں شفاف طریقے سے امتحانات کے انعقاد کے لیے خاطر خواہ انتظامات کئے ہیں۔
ڈوڈہ میں ایس ایس بی امتحانات کا پرامن انعقاد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ کشوری لال شرما، جو جے کے ایس ایس بی کے زیر اہتمام کلاس چہارم امتحان کے انعقاد کے لیے نوڈل افسر بھی ہیں نے ضلع بھر کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران ، اے ڈی سی نے مختلف مراکز کا معائنہ کیا اور امتحان کو بآسانی انعقاد کرانے کے لیے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔
متعلقین کی جانب سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اے ڈی سی نے سینٹر آبزرورز، مجسٹریٹ اور سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت دی کہ وہ ضلع میں امتحانات کے شفاف انعقاد کے لیے بہتر کوآرڈینیشن کو یقینی بنائیں۔
اے ڈی سی ڈوڈہ نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ امتحان کے دوسرے دن ضلع میں قائم 28 امتحانی مراکز میں 4682 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے۔
امتحانی مراکز کا معائنہ کرنے کے دوران اے ڈی سی کے ہمراہ ضلعی انفارمیشن افسر ڈوڈہ محمد اشرف وانی بھی تھے۔