جموں:جموں کشمیر پردیش کانگریس کے صدر وقار رسول وانی نے کہاکہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو بھارت جوڑو یاترا کے آخری مرحلے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے ۔انہوں نے انتظامیہ کی طرف سے بھرپور تعاون کا بھروسہ دیا ہے۔Waqar Rasool Wani Addressd Press Conference In Jammu
کانگریس کے رہنما نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے اس ماہ جموں و کشمیر میں داخل ہونے والی بھارت جوڑو یاترا کے بارے میں تفصیل پر تبادلہ خیال کیا۔ پارٹی لیڈروں سے اپیل کی کہ وہ یاترا کے لئے اکٹھے ہوں کیونکہ یہ سیاسی طور پر نہیں ہے بلکہ ملک کی بہتری کے لئے لوگوں کو متحد کرنے کی کوشش ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں بھارت جوڑو یاترا کے اختتامی مرحلے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ہم اپنی طرف سے کسی بھی طرح کی کوئی کسر چھوڑنا نہیں چاہتے ہیں۔