مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے صوبہ جموں میں آج نیشنل پینتھرز پارٹی کی طرف سے گاندھی نگر میں قایم پارٹی دفتر میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں انہوں نے اعلان کیا کہ جموں کشمیر کے اسٹیٹ سبجیکٹ قانون کو لیکر ان کی پارٹی پالیمنٹ کے باہر احتجاج کرے گی۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے چیرمین ہرش دیو سنگھ نے کہا کہ بی جے پی نے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر کے زمین کے مالکانہ حقوق اور اسٹیٹ سبجکٹ حقوق قانون کے بارے میں عوام کو گمراہ کیا ہے۔