ٹیم کا اعلان بدھ کی شام جموں میں سلیکٹرز نے عرفان پٹھان اور پرویز رسول کی مشاورت سے کیا تھا۔
جموں میں شارٹ لسٹ کھلاڑیوں کے لیے سلیکشن ٹرائلز منعقد ہونے اور قومی سطح کے مختلف تقریبات میں کھلاڑیوں کی حالیہ کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے اس ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔
پرویز رسول کو دوبارہ ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس ٹیم میں جموں و کشمیر کرکٹ میں نام قائم کرنے والے تجربہ کار کرکٹرز کے علاوہ کئی دیگر کھلاڑی بھی شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اوپنر احمد بانڈے جو ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ سے باہر رہ گئے تھے نے دوبارہ ٹیم میں جگہ بنالی ہے اور وہ شبھم کھجوریہ کے ذریعہ بیٹنگ آرڈر کی فہرست میں شامل ہوں گے۔
اس کے علاوہ ٹیم مین جییاد نذیر مگری بھی شامل ہے جو حال ہی میں جموں و کشمیر انڈر 23 ٹیم کا حصہ تھے۔ مڈل آرڈر میں شبھم پنڈیر اور اویس شاہ ہوں گے۔ وکٹ کیپنگ میں سلیکٹرز نے فضل راشد کو شامل کیا ہے جنہوں نے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی دونوں ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔
جنوبی ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے کے رہنے والے مجتبیٰ کو حال ہی میں چیلنجر ٹرافی کے لیے منتخب کیا گیا تھا اور وہ کوچ بہار ٹرافی میں جموں و کشمیر انڈر 19 ٹیم کا حصہ بھی تھیں۔ جموں و کشمیر کا مقابلہ سیزن کے پہلے میچ میں دہراڈون میں 9 دسمبر کو اترا کھنڈ سے ہوگا۔