اردو

urdu

By

Published : Aug 27, 2022, 2:06 PM IST

ETV Bharat / state

JK Bose Issued Notification جے کے بوس نے اسکولوں کے لیے نوٹیفیکیشن جاری کیا

جے کے بوس کی جانب سے پرائمری، ایلیمنٹری، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے لیے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا جس میں تمام اسکولوں کو جے کے بوس کے ذریعے شائع کردہ نصابی کتاب کو نافذ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

جے کے بوس نے اسکولوں کے لیے نوٹیفیکیشن جاری کیا
جے کے بوس نے اسکولوں کے لیے نوٹیفیکیشن جاری کیا

سرینگر: جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن (جے کے بوس) کی جانب سے ہفتے کے روز اسکولی نصابی کتاب کے حوالے سے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا جس میں تمام پرائیویٹ اسکولوں کے لیے ایک اہم علان کیا گیا ہے۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ "تمام اسٹیک ہولڈرز کو یہ اطلاع کیا جاتا ہے کہ بورڈ ایکٹ کے مطابق جے کے بوس کا مینڈیٹ ہے کہ وہ پرائمری، ایلیمنٹری، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے لیے نصاب تیار کریں اور نصابی کتابیں بھی لکھے۔ اور بعد ازیں تمام اسکولز جے کے بوس کی جانب سے شائع کردہ نصابی کتابوں کا نفاذ کریں۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ' گزشتہ کچھ سالوں سے یہ بھی دیکھا جارہا ہے کہ بہت سے پرائیویٹ اسکولز جے کے بوس کی طرف سے شائع کردہ نصابی کتاب کو کلاسز کے لیے تجویز نہیں کر رہے ہیں۔ اس کے بجائے وہ دوسرے پرائیویٹ اسکولز، پرائیویٹ پبلشرز کی نصابی کتابیں تجویز کررہے ہیں جو طلبہ کو مہنگے داموں میں دستیاب ہورہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

نوٹیفکیشن کے مطابق پرائیویٹ اسکولوں کے ذریعہ مختلف پرائیویٹ پبلشرز کی نصابی کتابیں تجویز کرنے کی وجہ سے جموں و کشمیر کے اسکولوں میں پڑھائے جانے والے نصاب میں یکسانیت نہیں ہے جو کہ ایک انتہائی ناپسندیدہ صورتحال ہے۔" وہیں ماضی میں مختلف پرائیویٹ سکولوں کی طرف سے تجویز کردہ پرائیویٹ پبلشرز کی کچھ نصابی کتابوں میں متنازعہ مواد بھی دیکھا گیا تھا، جس پر انتظامیہ نے سنجیدگی سے نوٹس لیا تھا۔"

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details