اردو

urdu

By

Published : Jan 7, 2021, 8:54 PM IST

ETV Bharat / state

الطاف بخاری نے صعنتی پالیسی کا خیر مقدم کیا

جموں و کشیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج یونین ٹریٹری میں نئی صنعتی پالیسی کا اعلان کیا۔

جموں و کشمیر کیڈر اے جی ایم یو ٹی کیڈر میں ضم
جموں و کشمیر کیڈر اے جی ایم یو ٹی کیڈر میں ضم

جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر اور سابق وزیر الطاف بخاری نے صنعتی پکیج کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ اس سے جموں و کشمیر میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔

جموں و کشمیر کیڈر اے جی ایم یو ٹی کیڈر میں ضم

غور طلب ہے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں میں آج صنعتی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس پالیسی سے یونین ٹریٹری میں صنعت کو فروغ ملے گا اور نوجوانوں کو روزگار فراہم ہوگا۔

اس پکیج کے مطابق جموں و کمشیر انتظامیہ نے مختلف اضلاع میں 24 ہزار کنال اراضی منتخب کی ہے جہاں صنعتی کارخانوں کو قایم کیا جائے گا۔

ایل جی کے مطابق غیر ریاستی کاروباری اور صنعتی ادارے نئی صنعتی پالیسی کے تحت جموں و کشمیر میں صنعتی ادارے تعمیر کر سکتے ہیں۔

الطاف بخاری کا کہنا تھا کہ اگر چہ غیر مقامی صنعتی ادارے یہاں قایم کئے جائے گے تاہم ان صنعتی کارخانوں کے مالکان کو ڈومیسائل کا درجہ نہیں دینا چاہئے۔

الطاف بخاری کا مزید کہنا تھا کہ لاوے مبینہ فرضی تصادم کی غیر جانبدرانہ تحقیقات کرنا لازمی ہے اور انکو امید ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے اس واقع کا نوٹس لیا ہوگا-

الطاف بخاری سرینگر میں پارٹی دفتر میں ایک تقریب کے حاشیے پر نمایندوں سے بات چیت کر رہے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details