وادی کشمیر کے بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں بھی دو دن سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔جس کی وجہ سے وادی میں معمولات زندگی متاثر ہوئی ہے اور جمعرات کی صبح سے بجلی کی سپلائی میں بھی خلل پڑا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بجبہاڑہ کے آرونی گنڈ چہل علاقے میں برفانی طوفان کی وجہ سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔ ہلاک شدہ خاتون کی شناخت پروینہ کے طور پر ہوئی ہے۔بتایا جارہا ہے کہ ان کے مکان کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔