پولیس کے مطابق گاندربل میں 13 روز سے سکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری تلاشی مہم کے دوران فوج نے شدت پسند تنظیم حزب المجاہدین کے دو عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس کے مطابق عسکریت پسندوں کے قبضے سے 2 اے کے 47، چار میگزینز اور 4 گرینیڈز برآمد کیے گئے ہیں۔ دونوں کا تعلق راجوری سے ہیں۔