اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: تصدق مفتی کی محبوبہ سے ملاقات - مزید تفصیلات فراہم کرنے سے انکار

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے بھائی تصدق حسین مفتی نے ان سے سرینگر میں سرکاری گیسٹ ہاؤس میں ملاقات کی جہاں انہیں نظربند رکھا گیا ہے۔

تصدق مفتی کی محبوبہ سے ملاقات

By

Published : Oct 19, 2019, 12:01 PM IST

Updated : Oct 19, 2019, 12:33 PM IST

پی ڈی پی پارٹی کے ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی اور ان کے بھائی کی ملاقات تقریبا 20 منٹ تک جاری رہی، انہوں نے مزید تفصیلات فراہم کرنے سے منع کر دیا۔
قابل ذکر ہے کہ تصدق مفتی نے محبوبہ کی زیر قیادت جموں و کشمیر حکومت میں وزیر سیاحت کی حیثیت سے خدمات انجام دیں لیکن جب سنہ 2018 میں محبوبہ مفتی کو ریاست کی وزیر اعلیٰ کے عہدے سے برطرف کیا گیا تب سے تصدق مفتی کا کوئی اتہ پتہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ جموں وکشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370 کے خاتمے سے قبل ہی مرکزی حکومت نے ہند نواز سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور کئی رہنماؤں کو نظر بند کیا ہے۔ ان رہنماؤں میں تین سابق وزرائے اعلی بھی شامل ہے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کیا گیا تھا، گذشتہ دنوں حکومت نے واضح کیا ہے کہ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو بھی اسی قانون کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

Last Updated : Oct 19, 2019, 12:33 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details